May 9, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 42

تَدْعُونَنِي لأَكْفُرَ بِاللَّهِ وَأُشْرِكَ بِهِ مَا لَيْسَ لِي بِهِ عِلْمٌ وَأَنَا أَدْعُوكُمْ إِلَى الْعَزِيزِ الْغَفَّارِ

تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہو کہ اﷲ کا انکار کروں ، اور اُس کے ساتھ ایسی چیزوں کو شریک مانوں جن کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے، اور میں تمہیں اُس ذات کی طرف بلا رہا ہوں جو بڑی صاحبِ اقتدار، بہت بخشنے والی ہے

آیت ۴۲:   تَدْعُوْنَنِیْ لِاَکْفُرَ بِاللّٰہِ وَاُشْرِکَ بِہٖ مَا لَیْسَ لِیْ بِہٖ عِلْمٌ: ’’تم مجھے دعوت دے رہے ہو اس بات کی کہ میں اللہ کا کفر کروں اور شریک ٹھہرائوں اس کے ساتھ جس کا مجھے کوئی علم نہیں‘‘

         وَّاَنَا اَدْعُوْکُمْ اِلَی الْعَزِیْزِ الْغَفَّارِ: ’’اور میں تمہیں بلا رہا ہوں اُس ذات کی طرف جو زبردست ہے‘ بخشش کرنے والا ہے۔‘‘

UP
X
<>