May 9, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 43

لا جَرَمَ أَنَّمَا تَدْعُونَنِي إِلَيْهِ لَيْسَ لَهُ دَعْوَةٌ فِي الدُّنْيَا وَلا فِي الآخِرَةِ وَأَنَّ مَرَدَّنَا إِلَى اللَّهِ وَأَنَّ الْمُسْرِفِينَ هُمْ أَصْحَابُ النَّارِ

سچ تو یہ ہے کہ جن چیزوں کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو، وہ کسی دعوت کے اہل نہیں ہیں ، نہ دُنیا میں ، نہ آخرت میں ، اور حقیقت یہ ہے کہ ہم سب کو اﷲ کی طرف پلٹ کر جانا ہے، اور یہ کہ جو لوگ حد سے گذرنے والے ہیں ، وہ آگ کے باسی ہیں

آیت ۴۳:   لَا جَرَمَ اَنَّمَا تَدْعُوْنَنِیْ اِلَیْہِ لَیْسَ لَہٗ دَعْوَۃٌ فِی الدُّنْیَا وَلَا فِی الْاٰخِرَۃِ  ’’بلاشبہ جن (معبودوں) کی طرف تم مجھے بلا رہے ہو‘ ان کے لیے کوئی دعوت نہ دنیا میں ہے اور نہ آخرت میں‘‘

        یہ سب تمہارے خود ساختہ معبود ہیں۔ نہ تو دنیا میں کہیں ان کی رسائی ہے اور نہ ہی آخرت میں انہیں کوئی اختیار ہے۔

         وَاَنَّ مَرَدَّنَآ اِلَی اللّٰہِ  ’’اور یہ کہ ہم سب کو لوٹنا تو اللہ ہی کی طرف ہے‘‘

        یاد رکھو! خواہی نخواہی ہمیں ایک دن حاضر تو اللہ ہی کے حضور ہونا ہے۔

         وَاَنَّ الْمُسْرِفِیْنَ ہُمْ اَصْحٰبُ النَّارِ : ’’اور جو حد سے گزرنے والے ہیں وہی جہنمی ہیں۔‘‘

UP
X
<>