May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 61

اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ اللَّهَ لَذُو فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لا يَشْكُرُونَ

اﷲ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی، تاکہ تم اُس میں سکون حاصل کرو، اور دِن کو دیکھنے والا بنایا۔ حقیقت یہ ہے کہ اﷲ لوگوں پر فضل فرمانے والا ہے، لیکن اکثر لوگ شکر اَدا نہیں کرتے

آیت ۶۱:   اَللّٰہُ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الَّیْلَ لِتَسْکُنُوْا فِیْہِ وَالنَّہَارَ مُبْصِرًا: ’’اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی ہے تا کہ تم اس میں سکون حاصل کرو اور دن بنا دیا ہے دیکھنے کے لیے۔‘‘

        اُس نے رات کو تاریک بنایا ہے تاکہ تم اس میں آرام کرو اور دن کو روشن بنایا ہے تاکہ تم اس میں کام کرو۔

         اِنَّ اللّٰہَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَی النَّاسِ وَلٰکِنَّ اَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَشْکُرُوْنَ: ’’یقینا اللہ تو اپنے بندوں پر بہت فضل والا ہے‘ لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔‘‘

UP
X
<>