May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 64

اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ قَرَارًا وَالسَّمَاء بِنَاء وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ ذَلِكُمُ اللَّهُ رَبُّكُمْ فَتَبَارَكَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

اﷲ ہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کو قرار کی جگہ بنایا، اور آسمان کو ایک گنبد، اور تمہاری صورتت گری کی، اور تمہاری صورتوں کو اچھا بنایا، اور پاکیزہ چیزوں میں سے تمہیں رزق عطا کیا۔ وہ ہے اﷲ جو تمہارا پروردگار ہے۔ غرض بڑی برکت والا ہے اﷲ، سارے جہانوں کا پروردگار !

آیت ۶۴:   اَللّٰہُ الَّذِیْ جَعَلَ لَکُمُ الْاَرْضَ قَرَارًا وَّالسَّمَآءَ بِنَآءً: ’’اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے بنا دیا زمین کو ٹھہرنے کی جگہ اور آسمان کو چھت‘‘

         وَّصَوَّرَکُمْ فَاَحْسَنَ صُوَرَکُمْ  ’’اور تمہاری صورت گری کی‘ تو کیا ہی عمدہ تمہاری صورتیں بنائیں‘‘

         وَرَزَقَکُمْ مِّنَ الطَّیِّبٰتِ: ’’اور تمہیں رزق بہم پہنچایا پاکیزہ چیزوں سے۔‘‘

         ذٰلِکُمُ اللّٰہُ رَبُّکُمْ: ’’ وہ ہے اللہ تمہارا رب!‘‘

         فَتَبٰـرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ: ’’تو بہت بابرکت ہے اللہ جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔‘‘

UP
X
<>