May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 65

هُوَ الْحَيُّ لا إِلَهَ إِلاَّ هُوَ فَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ

وہی سدا زندہ ہے، اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اس لئے اُس کو اس طرح پکارو کہ تمہاری تابع داری خالص اُسی کیلئے ہو۔ تمام تعریفیں اﷲ کیلئے ہیں جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے

آیت ۶۵:   ہُوَ الْحَیُّ لَآ اِلٰــہَ اِلَّا ہُوَ  ’’وہ زندہ و جاوید ہستی ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں‘‘

        ایک وہی ذات ہے جو خود زندہ ہے‘ صرف اُسی کی حیات ذاتی ہے۔ باقی زندگی جہاں بھی ہے‘ جس شکل میں بھی ہے اُسی کی عطا کردہ ہے۔ ہمیں بھی زندگی کے یہ چار دن اُسی نے مستعار دیے ہیں۔ع

’’عمر ِدراز مانگ کے لائے تھے چار دن!‘‘

         فَادْعُوْہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ: ’’پس اُسی کو پکارو! اُس کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے۔‘‘

        نوٹ کیجیے‘ پھر وہی حکم دہرایا جا رہا ہے کہ دُعا اُسی سے مانگو‘ وہ قبول بھی کرے گا‘ مگر شرط یہ ہے کہ تمہاری اطاعت خالص اُسی کے لیے ہونی چاہیے۔

         اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن: ’’کل ُحمد اللہ ہی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگارہے۔‘‘

UP
X
<>