May 5, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 69

أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ يُجَادِلُونَ فِي آيَاتِ اللَّهِ أَنَّى يُصْرَفُونَ

کیا تم نے اُن لوگوں کو دیکھا جو ہماری آیتوں میں جھگڑے نکالتے ہیں؟ کوئی کہاں سے ان کا رُخ پھیر دیتا ہے؟

آیت ۶۹:   اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیْنَ َیُجَادِلُوْنَ فِیْٓ اٰیٰتِ اللّٰہِ: ’’کیا تم نے غور نہیں کیا ان لوگوں کے حال پر جو اللہ کی آیات کے بارے میں جھگڑتے ہیں!‘‘

        اَلَمْ تَرَ کا لفظی ترجمہ تو یہ ہو گا کہ کیا تم نے دیکھا نہیں؟ لیکن اس کا مفہوم یہی ہے کہ کیا تم نے غور نہیں کیا؟

         اَنّٰی یُصْرَفُوْنَ : ’’وہ کہاں سے پھرائے جا رہے ہیں؟‘‘

        یعنی وہ حق کے قریب پہنچ کر واپس پلٹ گئے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں محمد کا دور نصیب ہوا‘ آپؐ کے ساتھ ایک شہر اور ایک جگہ اکٹھے رہنے کا موقع ملا۔ لیکن ان کی بد قسمتی ملاحظہ کیجیے کہ اللہ تعالیٰ کے اتنے بڑے انعام کے باوجود بھی یہ لوگ ہدایت سے محروم رہ گئے۔ مقامِ عبر ت ہے! دیکھو‘ یہ لوگ کہاں تک پہنچ کر ناکام لوٹے ہیں: ؎

قسمت کی خوبی دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند

دو  چار  ہاتھ   جب کہ  لب  بام رہ گیا!

UP
X
<>