May 6, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 75

ذَلِكُم بِمَا كُنتُمْ تَفْرَحُونَ فِي الأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَبِمَا كُنتُمْ تَمْرَحُونَ

(ان سے یہ پہلے ہی کہہ دیا گیا ہوگا کہ :) ’’ یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ تم زمین میں ناحق بات پر اِترایا کرتے تھے، اور اس لئے کہ تم اکڑ دِکھاتے تھے

آیت ۷۵:   ذٰلِکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَبِمَا کُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَ: ’’اور یہ سب اس لیے ہوا کہ تم زمین میں نا حق اتراتے تھے اور اس لیے بھی کہ تم اکڑا بھی کرتے تھے۔‘‘

        تم لوگ دنیا کے مال ومتاع پر خواہ مخواہ اکٹرفوں دکھاتے تھے۔ گویا تم ہلدی کی گانٹھ مل جانے پر پنساری بن بیٹھے تھے۔ حالانکہ دنیا میں تمہارا وہ سارا مال و متاع ہمارا ہی عطا کیا ہوا تھا جس پر اترانے اور فخر جتلانے کا تمہیں کوئی حق نہیں تھا۔ 

UP
X
<>