April 27, 2024

قرآن کریم > غافر >sorah 40 ayat 82

أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الأَرْضِ فَيَنظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ كَانُوا أَكْثَرَ مِنْهُمْ وَأَشَدَّ قُوَّةً وَآثَارًا فِي الأَرْضِ فَمَا أَغْنَى عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ

بھلا کیا انہوں نے زمین میں چل پھر کر نہیں دیکھا کہ ان سے پہلے جو لوگ تھے، اُن کا انجا م کیسا ہوا؟ وہ ان سے تعداد میں زیادہ تھے، اور طاقت میں بھی ان سے بڑھے ہوئے تھے، اور ان یاد گاروں میں بھی جو وہ زمین میں چھوڑ کر گئے ہیں ۔ پھر بھی جو کچھ وہ کماتے تھے، وہ اُن کے کچھ کام نہیں آیا

آیت ۸۲:   اَفَلَمْ یَسِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَیَنْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ: ’’تو کیا یہ لوگ زمین میں گھومے پھرے نہیں کہ غور کرتے کہ کیسا انجام ہوا اُن کا جو ان سے پہلے تھے!‘‘

          کَانُوْٓا اَکْثَرَ مِنْہُمْ وَاَشَدَّ قُوَّۃً وَّاٰثَارًا فِی الْاَرْضِ:  ’’وہ ان سے کہیں زیادہ تھے تعداد میں اور زیادہ شدید تھے طاقت میںبھی اور زمین میں نشانات چھوڑنے کے اعتبار سے بھی‘‘

         فَمَآ اَغْنٰی عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَکْسِبُوْنَ: ’’تو ان کے کچھ کام نہ آیا وہ سب کچھ جو وہ کماتے رہے تھے۔‘‘

        ان کے یہ سارے کارنامے اور ساری کمائی انہیں اللہ کے عذاب سے نہ بچا سکی۔ 

UP
X
<>