May 4, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 46

مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِهِ وَمَنْ أَسَاء فَعَلَيْهَا وَمَا رَبُّكَ بِظَلاَّمٍ لِّلْعَبِيدِ

جو کوئی نیک عمل کرتا ہے، وہ اپنے ہی فائدے کیلئے کرتا ہے، اور جو کوئی بُرائی کرتا ہے، وہ اپنے ہی نقصان کیلئے کرتا ہے، اور تمہارا پروردگار بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے

آیت ۴۶:  مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِہٖ وَمَنْ اَسَآءَ فَعَلَیْہَا: ’’جو کوئی نیک عمل کرتا ہے تو اپنے ہی لیے کرتا ہے، اور جو کوئی برا کام کرتا ہے تو اس کا وبال اسی پر آئے گا۔‘‘

         وَمَا رَبُّکَ بِظَلَّامٍ لِّلْعَبِیْدِ: ’’اور آپ کا رب کچھ بھی ظلم کرنے والا نہیں ہے اپنے بندوں کے حق میں۔‘‘

UP
X
<>