May 4, 2024

قرآن کریم > فصّلت >sorah 41 ayat 48

وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَدْعُونَ مِن قَبْلُ وَظَنُّوا مَا لَهُم مِّن مَّحِيصٍ

اور پہلے یہ لوگ جن (جھوٹے خداؤں ) کو پکارا کرتے تھے، ان کو اب اُن کا کوئی سراغ نہیں ملے گا، اور وہ سمجھ جائیں گے کہ ان کیلئے اب بچاؤ کا کوئی راستہ نہیں ہے

آیت ۴۸:  وَضَلَّ عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَدْعُوْنَ مِنْ قَبْلُ: ’’اور وہ سب گم ہو جائیں گے اُن سے جنہیں وہ پکارا کرتے تھے اس سے پہلے‘‘

        اس دن کی سختی کو دیکھ کر گویا اُن کے ہاتھوں کے طوطے اڑ جائیں گے۔

         وَظَنُّوْا مَا لَہُمْ مِّنْ مَّحِیْصٍ: ’’اور وہ یقین کر لیں گے کہ اب ان کے لیے کوئی جائے فرار نہیں۔‘‘

UP
X
<>