May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 42

أَوْ نُرِيَنَّكَ الَّذِي وَعَدْنَاهُمْ فَإِنَّا عَلَيْهِم مُّقْتَدِرُونَ

یا اگر تمہیں بھی وہ (عذاب) دکھادیں جس کا ہم نے اُن سے وعدہ کیا ہے، تب بھی ہمیں ان پر ہر طرح کی قدرت حاصل ہے

آیت ۴۲:  اَوْ نُرِیَنَّکَ الَّذِیْ وَعَدْنٰہُمْ فَاِنَّا عَلَیْہِمْ مُّقْتَدِرُوْنَ: ’’یا (یہ بھی ہو سکتا ہے کہ) ہم آپؐ کو دکھا دیں وہ کچھ جس کا ہم نے ا ن سے وعدہ کیا ہے‘ ہمیں یقینا ان پر پوری قدرت حاصل ہے۔‘‘

          ہم چاہیں تو آپؐ کی زندگی میں ہی ان پر فیصلہ کن عذاب لے آئیں اور چاہیں تو آپؐ کے بعد ان پر گرفت کریں۔

UP
X
<>