May 5, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 46

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِآيَاتِنَا إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَقَالَ إِنِّي رَسُولُ رَبِّ الْعَالَمِينَ

اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں دے کر فرعون اور اُس کے سرداروں کے پاس بھیجا تھا، چنانچہ موسیٰ نے کہا کہ : ’’میں رَبّ العالمین کا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں ۔‘‘

آیت ۴۶:  وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰی بِاٰیٰتِنَآ اِلٰی فِرْعَوْنَ وَمَلاَ ئِہٖ: ’’اور ہم نے بھیجا تھا موسیٰ ؑکو اپنی نشانیوں کے ساتھ فرعون اور اُس کے سرداروں کی طرف ‘‘

          ان سے مراد وہ ابتدائی نشانیاں ہیں جنہیں لے کر حضرت موسیٰ فرعون کے دربار میں گئے تھے‘ یعنی عصا اور ید بیضا۔

           فَقَالَ اِنِّیْ رَسُوْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ: ’’تو اُس نے کہا کہ (دیکھو) میں تمام جہانوں کے پروردگار کا بھیجا ہوا ہوں۔‘‘

UP
X
<>