May 6, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 77

وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ

اور وہ (دوزخ کے فرشتے سے) پکار کر کہیں گے کہ : ’’اے مالک ! تمہارا پروردگار ہمارا کام ہی تمام کر دے۔‘‘ وہ کہے گا کہ : ’’ تمہیں اسی حال میں رہنا ہے۔‘‘

آیت ۷۷:  وَنَادَوْا یٰمٰلِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّکَ: ’’اور وہ ندا کریں گے کہ اے مالک! اب تو آپ کا رب ہمارا کام ہی تمام کر دے۔ ‘‘

          مالک سے یہاں مراد جہنم کا داروغہ ہے۔  اہل جہنم اسے مخاطب کر کے فریاد کریں گے کہ اب ہم سے عذاب کی سختی مزید نہیں جھیلی جاتی۔  آپ اپنے رب سے کہیں کہ وہ ہمیں موت دے کر ہمارا قصہ تمام کر دے۔

           قَالَ اِنَّکُمْ مّٰکِثُوْنَ: ’’وہ جواب دے گا کہ تمہیں تو اب ہمیشہ (یہیں) رہنا ہے۔ ‘‘

UP
X
<>