May 4, 2024

قرآن کریم > الزخرف >sorah 43 ayat 88

وَقِيلِهِ يَارَبِّ إِنَّ هَؤُلاء قَوْمٌ لاَّ يُؤْمِنُونَ

اور اﷲ کو پیغمبر کی اس بات کا بھی علم ہے کہ : ’’ یا رَبّ ! یہ ایسے لوگ ہیں جو ایما ن نہیں لاتے۔‘‘

آیت ۸۸:  وَقِیْلِہٖ یٰرَبِّ اِنَّ ہٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَ: ’’اور قسم ہے نبی کے اس قول کی کہ اے میرے رب! یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لارہے۔ ‘‘

          یہ اللہ تعالیٰ کے حضور فریاد کا انداز ہے جو رسول اللہ کی طرف سے یہاں نقل ہوا ہے کہ اے میرے پروردگار !میری یہ قوم ہٹ دھرمی اور ضد پر اترآئی ہے۔  نہ تو یہ لوگ میری باتوں کو سنتے ہیں اور نہ ہی بطور نبی کے میری تصدیق کرنے کو تیار ہیں۔ 

UP
X
<>