May 7, 2024

قرآن کریم > محمّـد >sorah 47 ayat 35

فَلا تَهِنُوا وَتَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ

لہٰذا (اے مسلمانو !) تم کمزور پڑ کر صلح کی دعوت نہ دو، تم ہی سربلند رہو گے، اﷲ تمہارے ساتھ ہے، اور وہ تمہارے اعمال کو ہر گز برباد نہیں کرے گا

آیت ۳۵ فَلَا تَہِنُوْا وَتَدْعُوْٓا اِلَی السَّلْمِ: ’’تو (اے مسلمانو!) تم لوگ ڈھیلے نہ پڑو اور صلح و سلامتی کی دعوت مت دو

          یاد رکھو! غلبہ ٔدین کی جدوجہد کا یہ مرحلہ تم سے سرفروشی کا تقاضا کرتا ہے۔ اس مرحلے میں اب تمہیں دشمنوں سے صلح و سلامتی کے لیے مذکرات کرنے اور جنگ سے بچنے کی حکمت عملی اپنانے کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ تمہاری تحریک اب جس مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اس مرحلے پر اب صلح و سلامتی کے پرچار کا موقع نہیں‘بلکہ جانیں قربان کرنے کا وقت ہے۔

          وَاَنْتُمُ الْاَعْلَوْنَ وَاللّٰہُ مَعَکُمْ وَلَنْ یَّتِرَکُمْ اَعْمَالَکُمْ: ’’اور تم لوگ ہی غالب ہو گے‘ اللہ تمہارے ساتھ ہے اوروہ تمہارے اعمال کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔

UP
X
<>