May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 107

فَإِنْ عُثِرَ عَلَى أَنَّهُمَا اسْتَحَقَّا إِثْمًا فَآخَرَانِ يِقُومَانُ مَقَامَهُمَا مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الأَوْلَيَانِ فَيُقْسِمَانِ بِاللَّهِ لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِن شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا إِنَّا إِذًا لَّمِنَ الظَّالِمِينَ 

پھر بعد میں اگر یہ پتہ چلے کہ انہوں نے (جھوٹ بول کر) اپنے اوپر گناہ کا بوجھ اُٹھا لیا ہے تو اُن لوگوں میں سے دو آدمی اِن کی جگہ (گواہی کیلئے) کھڑے ہوجائیں جن کے خلاف اِن پہلے دوآدمیوں نے گناہ اپنے سر لیا تھا، اور وہ اﷲ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی ان پہلے دو آدمیوں کی گواہی کے مقابلے میں زیادہ سچی ہے، اور ہم نے (اس گواہی میں) کوئی زیادتی نہیں کی ہے، ورنہ ہم ظالموں میں شمار ہوں گے

آیت 107:   فَاِنْ عُثِرَ عَلٰٓی اَنَّـہُمَا اسْتَحَقَّـآ اِثْمًا:  ،،پھر اگر معلوم ہو جائے کہ ان دونوں  نے (جھوٹ بول کر)  گناہ کمایا ہے،،

            حلفیہ بیان بھی غلط دیا ہے اوروصیّت میں  ترمیم کی ہے،  اس کے باوجود کہ نماز کے بعد مسجد کے اندر حلف اٹھا کر بات کر رہے ہیں ۔ آخر انسان ہیں  اور ہر معاشرے میں  ہر طرح کے انسان ہر وقت موجود رہتے ہیں ۔

             فَاٰخَرٰنِ یَـقُوْمٰنِ مَقَامَہُمَا:  ،،تو اب دو اور لوگ ان کی جگہ پر کھڑے ہوں ،،

             مِنَ الَّذِیْنَ اسْتَحَقَّ عَلَیْہِمُ الْاَوْلَیٰنِ:   ،،ان لوگوں  میں  سے جن کی حق تلفی کی ہے ان پہلے دو لوگوں  نے،،

             اب وہ کھڑے ہو کر کہیں  گے کہ یہ لوگ ہمارا حق تلف کر رہے ہیں، انہوں  نے وصیت کے اندر خیانت کی، ہے۔   ّ

             فَیُقْسِمٰنِ بِاللّٰہِ لَشَہَادَتُـنَـآ اَحَقُّ مِنْ شَہَادَتِہِمَا:  ،،پس وہ دونوں  اللہ کی قسم کھائیں کہ ہماری گواہی زیادہ برحق ہے ان دونوں کی گواہی سے،،

             وَمَا اعْتَدَیْنَـآ اِنَّــآ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِیْنَ:   ،،اور ہم نے کوئی زیادتی نہیں  کی ہے،  اگر ایسا ہو تو یقینا ہم ظالموں  میں  سے ہوں  گے۔ ،،

UP
X
<>