May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 109

يَوْمَ يَجْمَعُ اللَّهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَاذَا أُجِبْتُمْ قَالُواْ لاَ عِلْمَ لَنَا إِنَّكَ أَنتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ 

وہ دن یاد کرو جب اﷲ تمام رسولوں کو جمع کرے گا، اور کہے گا کہ ’’ تمہیں کیا جواب دیا گیا تھا ؟ ‘‘ وہ کہیں گے کہ ’’ ہمیں کچھ علم نہیں ، پوشیدہ باتوں کا تمام تر علم تو آپ ہی کے پاس ہے

            اب آخری دو رکوع اس لحاظ سے اہم ہیں  کہ ان میں  اللہ تعالیٰ کے ساتھ حضرت مسیح کے مکالمے کا نقشہ کھینچا گیا ہے،  جو قیامت کے دن ہوگا۔ اور اس کے پس منظر میں  گویا ایک پوری داستان ہے،  جو ایک نئی شان سے سامنے آئی ہے۔

آیت 109:   یَوْمَ یَجْمَعُ اللّٰہُ الرُّسُلَ فَـیَـقُوْلُ مَاذَآ اُجِبْتُمْ:   ،،(اُس دن کا تصور کرو)  جس دن اللہ تعالیٰ تمام رسولوں  کو جمع کرے گا اور پوچھے گا آپ لوگوں  کو کیا جواب ملا تھا؟،، ّ

            آپ لوگوں  کی دعوت کے جواب میں  آپ کی قوموں  نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا تھا؟

             قَالُـوْا لاَ عِلْمَ لَـنَا اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ:   ،،وہ کہیں  گے کہ ہمیں  کچھ معلوم نہیں،  تو ہی بہتر جاننے والا ہے غیب کی باتوں  کا۔ ،،

            وہ اللہ تعالیٰ کے جناب میں  زبان کھولنے سے گریز کریں  گے اور کہیں  گے کہ تو تمام پوشیدہ باتوں  کو جاننے والا ہے، ہر حقیقت تجھ پر منکشف ہے۔ 

UP
X
<>