May 18, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 116

وَإِذْ قَالَ اللَّهُ يَا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ أَأَنتَ قُلتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأُمِّيَ إِلَهَيْنِ مِن دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَانَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي بِحَقٍّ إِن كُنتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلاَ أَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِكَ إِنَّكَ أَنتَ عَلاَّمُ الْغُيُوبِ

اور (اُس وقت کا بھی ذکر سنو) جب اﷲ کہے گا کہ : ’’ اے عیسیٰ ابنِ مریم ! کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری ماں کو اﷲ کے علاوہ دو معبود بناؤ ؟ ‘‘ وہ کہیں گے : ’’ ہم تو آپ کی ذات کو (شرک سے) پاک سمجھتے ہیں ۔ میری مجال نہیں تھی کہ میں ایسی بات کہوں جس کا مجھے کوئی حق نہیں ۔ اگر میں نے ایسا کہا ہوتا توآپ کو یقینا معلوم ہوجاتا۔ آپ وہ باتیں جانتے ہیں جو میرے دل میں پوشیدہ ہیں ، اور میں آپ کی پوشیدہ باتوں کو نہیں جانتا۔ یقینا آپ کو تما م چھپی ہوئی باتوں کا پورا پورا علم ہے

            اب یہ اس پیشی کا آخری منظر ہے اور اس کا انداز بہت سخت ہے۔

آیت 116:   وَاِذْ قَالَ اللّٰہُ یٰعِیْسَی ابْنَ مَرْیَمَ ءاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَاُمِّیَ اِلٰـہَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ:  ،،اور جب اللہ کہے گا کہ اے مریم کے بیٹے عیسیٰ! کیا تم نے کہا تھا لوگوں  سے کہ مجھے اور میری ماں  دونوں  کو معبود بنا لینا،  اللہ کے سوا؟،،

             قَالَ سُبْحٰنَکَ مَا یَکُوْنُ لِیْٓ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَـیْسَ لِیْ بِحَقٍّ:   ،،وہ (جواب میں) عرض کریں ، گے (اے اللہ)  تو پاک ہے،  میرے لیے کیسے روا تھا کہ میں  وہ بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہیں ۔ ،، ُ

             اِنْ کُنْتُ قُلْـتُہ فَقَدْ عَلِمْتَہ:   ،،اگر میں  نے وہ بات کہی ہوتی تو وہ تیرے علم میں  ہوتی۔ ،،

             تَـعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ وَلَآ اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِکَ اِنَّکَ اَنْتَ عَلاَّمُ الْـغُـیُـوْبِ:  ،،تو تو جانتا ہے جو کچھ میرے جی میں  ہے اور میں  نہیں  جانتا جو تیرے جی میں  ہے۔ یقینا تمام پوشیدہ حقیقتوں  کا جاننے والا تو بس تو ہی ہے۔ ،، ُ

UP
X
<>