May 5, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 18

وَقَالَتِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى نَحْنُ أَبْنَاء اللَّهِ وَأَحِبَّاؤُهُ قُلْ فَلِمَ يُعَذِّبُكُم بِذُنُوبِكُم بَلْ أَنتُم بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ يَغْفِرُ لِمَن يَشَاء وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاء وَلِلّهِ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ 

یہودو نصاریٰ کہتے ہیں کہ ’’ ہم اﷲ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ۔ ‘‘ (ان سے) کہو کہ ’’ پھر اﷲ تمہارے گناہوں کی وجہ سے تمہیں سزا کیوں دیتا ہے ؟ نہیں ! بلکہ تم انہی انسانوں کی طرح انسان ہو جو اس نے پیدا کئے ہیں ۔ وہ جس کو چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے عذاب دیتا ہے۔ آسمانوں اور زمین پر اور ان کے درمیان جو کچھ موجود ہے اس پر تنہا ملکیت اﷲ ہی کی ہے، اور اسی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے۔ ‘‘

آیت 18:   وَقَالَتِ الْیَہُوْدُ وَالنَّصٰرٰی نَحْنُ اَبْنٰٓـــؤُا اللّٰہِ وَاَحِبَّـــآؤُہ:    ،،یہودی اور نصرانی کہتے ہیں  کہ ہم اللہ کے بیٹے ہیں اور اُس کے بڑے چہیتے ہیں ۔ ،،

            یعنی بیٹوں  کی مانند ہیں ، بڑے لاڈلے اور پیارے ہیں ۔

             قُلْ فَلِمَ یُـعَذِّبُـکُمْ بِذُنُــوْبِکُمْ:   ،،(تو ان سے) کہیے کہ پھر وہ تمہیں  عذاب کیوں  دیتا رہا ہے تمہارے گناہوں کی پاداش میں ؟،،

            اگر تم اللہ کی اولاد ہو،  اس کے بڑے چہیتے ہو،  تو کیا اسی لیے بخت نصر (Nebukadnezar)  کے ہاتھوں  اُس نے تمہیں  پٹوایا،  تمہارے چھ لاکھ افراد قتل کروا دیے،  چھ لاکھ قیدی بنے،  تمہارا ہیکل ِ اوّل بھی شہید کر دیا گیا۔  پھر آشوریوں  نے تمہاری ِسلطنت اسرائیل کو روند ڈالا۔  پھریونانیوں کے ہاتھوں  تمہارااستحصال ہوا۔  پھر رومیوں  نے تمہارے اوپر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے اور رومن جنرل طیطس (Titus) نے تمہارا دوسرا ہیکل بھی مسمار کر دیا۔  کیا ایسے ہی لاڈلے ہوتے ہیں  اللہ کے؟ کیا اللہ اتنا ہی لاچار اور عاجز ہے کہ اپنے لاڈلوں  کو ذلت و خواری اور ظلم و ستم سے بچا نہیں  سکتا؟

             بَلْ اَنْـتُمْ بَشَرٌ مِّمَّنْ خَلَقَ:   ،،(نہیں) بلکہ تم بھی انسان ہو جیسے دوسرے انسان اس نے پیدا کیے ہیں ۔ ،،

             یَغْفِرُ لِمَنْ یَّشَآءُ وَیُـعَـذِّبُ مَنْ یَّشَآءُ:   ،،وہ جسے چاہتا ہے بخش دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے سزا دیتا ہے۔ ،،

             وَلِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَہُمَا:   ،،اوراللہ ہی کے لیے ہے آسمانوں  اور زمین اور جو کچھ ان دونوں  کے درمیان ہے،  سب کی بادشاہی،،

             وَاِلَـیْہِ الْمَصِیْرُ:   ،،اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ ،،

UP
X
<>