May 3, 2024

قرآن کریم > المائدة >surah 5 ayat 25

قَالَ رَبِّ إِنِّي لا أَمْلِكُ إِلاَّ نَفْسِي وَأَخِي فَافْرُقْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْقَوْمِ الْفَاسِقِينَ 

موسیٰ نے کہا ’’ اے میرے پروردگار ! سوائے میری اپنی جان کے اور میرے بھائی کے کوئی میرے قابو میں نہیں ہے۔ اب آپ ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان الگ الگ فیصلہ کر دیجئے۔ ‘‘

آیت 25:   قَالَ رَبِّ اِنِّیْ لَآ اَمْلِکُ اِلاَّ نَفْسِیْ وَاَخِیْ:    ،،موسٰی نے عرض کیا پروردگار،  مجھے تو اختیار نہیں  ہے سوائے اپنی جان کے اور اپنے بھائی (ہارون کی جان)  کے،،

            باقی یہ پوری قوم انکار کر رہی ہے۔  میرا کسی پر کچھ زور نہیں  ہے۔

             فَافْرُقْ بَیْنَنَا وَبَیْنَ الْقَوْمِ الْفٰسِقِیْنَ:   ،،تو اب تفریق کر دے  ہمارے  اور ان نافرمان لوگوں  کے درمیان۔ ،،

            حضرت موسی قوم کے رویے ّسے اس درجہ آزردہ خاطر ہوئے کہ قوم سے علیحدگی کی تمنا کرنے لگے کہ میں  اب ان ناہنجاروں  کے ساتھ نہیں  رہنا چاہتا۔  انہوں  نے تیری عطا کردہ کیا کچھ نعمتیں  برتی ہیں  اور میرے ہاتھوں  سے کیا کیا معجزے یہ لوگ دیکھ چکے ہیں ، اس کے باوجود ان کا یہ حال ہے تو مجھے ان سے علیحدہ کر دے۔  اللہ تعالیٰ نے ان کی یہ درخواست قبول نہیں  کی لیکن اس کا تذکرہ بھی نہیں  کیا۔  

UP
X
<>