May 5, 2024

قرآن کریم > الـنجـم >sorah 53 ayat 29

فَاَعْرِضْ عَنْ مَّنْ تَوَلّٰى عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ اِلَّا الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا

لہٰذا (اے پیغمبر !) تم ایسے آدمی کی فکر نہ کرو جس نے (ہدایت سے) منہ موڑ لیا ہے، اور دُنیوی زندگی کے سوا وہ کچھ اور چاہتا ہی نہیں

آيت 29:  فَأَعْرِضْ عَنْ مَنْ تَوَلَّى عَنْ ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا:  «(تو اے نبى!) آپ اعراض كر ليجيے هر اس شخص سے جس نے روگردانى كى همارے ذكر سے، اور دنيا كى زندگى كے سوا جسے كچھ مطلوب نهيں هے».

آپ هر ايسے شخص كو نظر انداز كر ديں اور اسے اس كے حال پر چھوڑ ديں جو صرف اور صرف دنيا كا طالب هے اور اپنے اُس مطلوب كى دھن ميں اس نے همارى ياد سے پيٹھ موڑ لى هے. ايسے شخص كا آخرت ميں كوئى حصه نهيں هو گا. اس حوالے سے الله تعالى كا قانون اٹل هے جس كى وضاحت سوره بنى اسرائيل كى ان آيات ميں كر دى گئى هے:  (مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْعَاجِلَةَ عَجَّلْنَا لَهُ فِيهَا مَا نَشَاءُ لِمَنْ نُرِيدُ ثُمَّ جَعَلْنَا لَهُ جَهَنَّمَ يَصْلَاهَا مَذْمُومًا مَدْحُورًا  وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَى لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا) {بنى اسرائيل: 18، 19}

«جو كوئى عاجله (دنيا) كا طلب گار بنتا هے هم اس كو جلدى دے ديتے هيں اس ميں سے جو كچھ هم چاهتے هيں، جس كے ليے چاهتے هيں، پھر هم مقرر كر ديتے هيں اس كے ليے جهنم. وه داخل هو گا اس ميں ملامت زده، دھتكارا هوا. اور جو كوئى آخرت كا طلب گار هو، اور اس كے ليے اس كے شايانِ شان كوشش كرے اور وه مؤمن بھى هو تو يهى لوگ هوں گے جن كى كوشش كى قدر افزائى كى جائے گى».

UP
X
<>