May 2, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 15

وَلَقَدْ تَّرَكْنٰهَآ اٰيَةً فَهَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ

اور حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اس کو (عبرت کی) ایک نشانی بنا دیا۔ تو کیا کوئی ہے جو نصیحت حاصل کرے؟

آيت 15:  وَلَقَدْ تَرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ: «اور هم نے اسے چھوڑ ديا ايك نشانى كے طور پر تو هے كوئى نصيحت حاصل كرنے والا!».

يعنى حضرت نوح كى كشتى مشيت الهى سے محفوظ كر لى گئى اور كسى وقت ايك بهت بڑى نشانى كے طور پر دنيا كى نظروں كے سامنے آجائے گى. بالكل اسى طرح جس طرح زير زمين دفن شده شداد كى جنت ارضى كے بارے ميں اب دنيا جان چكى هے، يا بحيره مردار كى ته ميں قوم لوط كے شهروں كے كھنڈرات دريافت كر ليے گئے هيں.

 

UP
X
<>