May 2, 2024

قرآن کریم > الـقمـر >sorah 54 ayat 14

تَجْرِيْ بِاَعْيُنِنَا ۚ جَزَاۗءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ

جو ہماری نگرانی میں روں دواں تھی، تاکہ اُس (پیغمبر) کا بدلہ لیا جائے جس کی نا قدری کی گئی تھی

آيت 14:  تَجْرِي بِأَعْيُنِنَا:   «جو چل رهى تھى همارى نگاهوں كے سامنے».

وه كشتى همارى نگرانى اور حفاظت ميں چل رهى تھى.

    جَزَاءً لِمَنْ كَانَ كُفِرَ:  «يه بدله تھا اس شخص كے ليے جس كى ناقدرى كي گئى تھى».

يوں هم نے اپنے بندے نوح كى قدر افزائى فرمائى جس كى قوم نے اسے ٹھكرا ديا تھا. اس كشتى كے ذريعے هم نے اسے اور اس كے اهلِ ايمان ساتھيوں كو سيلاب سے محفوظ ركھا.

UP
X
<>