April 26, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 1

سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ

آسمانوں اور زمین میں جو بھی کوئی چیز ہے، اُس نے اﷲ کی تسبیح کی ہے، اور وہی ہے جو اِقتدار کا بھی مالک ہے، حکمت کا بھی مالک

آيت 1:  سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ:  «تسبيح كرتى هے الله كى هر وه شے جو آسمان ميں هے اور هر وه شے جو زمين ميں هے».

الْمُسَبِّحَات كے سلسلے كى پهلى سورت يعنى سورة الحديد كا آغاز ان الفاظ سے هوتا هے: (سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ). يهاں «مَا فِى» كا اضافه هے، جس سے گويا مفهوم ميں مزيد زور (emphasis) پيدا هو گيا هے. باقى سارى آيت كے الفاظ وهى هيں.

وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ:  «اور وه زبردست هے، كمال حكمت والا».

اس كے اختيارات مطلق هيں، ليكن وه اپنے اختيارات كا استعمال بهت حكمت سے كرتا هے.

UP
X
<>