April 26, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 23

هُوَ اللّٰهُ الَّذِيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ اَلْمَلِكُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ ۭ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشْرِكُوْنَ

وہ اﷲ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو بادشاہ ہے، تقدس کا مالک ہے، سلامتی دینے والا ہے، امن بخشنے والا ہے، سب کا نگہبان ہے، بڑے اِقتدار والا ہے، ہر خرابی کی اِصلاح کرنے والا ہے، بڑائی کا مالک ہے۔ پاک ہے اﷲ اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں

آيت 23:  هُوَ اللَّهُ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ:  «وهى هے الله جس كے سوا كوئى اله نهيں».

الْمَلِكُ الْقُدُّوسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ:  «حقيقى بادشاه، يكسر پاك، سراپا سلامتى (اور هر اعتبار سے سالم)، امن دينے والا، پناه ميں لينے والا، زبردست (مطلق العنان)، اپنا حكم بزور نافذ كرنے والا، سب بڑائيوں كا مالك».

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ:  «الله پاك هے ان تمام چيزوں سے جو يه شرك كرتے هيں».

اس ايك آيت ميں آٹھ اسمائے حسنى بغير حرفِ «و» كے آئے هيں اور اس لحاظ سے يه آيت پورے قرآن مجيد ميں منفرد هے.

UP
X
<>