April 26, 2024

قرآن کریم > الـحـشـر >sorah 59 ayat 6

وَمَا أَفَاء اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلا رِكَابٍ وَلَكِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَى مَن يَشَاء وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ 

اور اﷲ نے اپنے رسول کو اُن کا جو مال بھی فییٔ کے طور پر دلوایا، اُس کیلئے تم نے نہ اپنے گھوڑے دوڑائے، نہ اُونٹ، لیکن اﷲ اپنے پیغمبروں کو جس پر چاہتا ہے، تسلط عطا فرما دیتا ہے۔ اور اﷲ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے۔

آيت 6:  وَمَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْهُمْ:  «اور جو مال كه هاتھ لگا ديا هے الله نے اپنے رسول كے ان (بنو نضير) سے»

فَمَا أَوْجَفْتُمْ عَلَيْهِ مِنْ خَيْلٍ وَلَا رِكَابٍ:  «تو (اے مسلمانو!) تم نے اس پر نهيں دوڑائے گھوڑے اور نه اونٹ»

وَلَكِنَّ اللَّهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهُ عَلَى مَنْ يَشَاءُ:  «ليكن مسلط كر ديتا هے الله اپنے رسولوں كو جس پر چاهتا هے».

وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ:  «اور الله هر چيز پر قادر هے».

يعنى الله تعالى نے اپنى مشيت اور قدرت سے بنو نضير كے حوصلے پست كر ديے اور انهوں نے تم لوگوں كے آگے هتھيار ڈال ديے. اس مهم ميں ان كے خلاف تمهيں جنگ تو لڑنا هى نهيں پڑى. لهذا تم پر واضح هونا چاهيے كه بنو نضير كى جلا وطنى كے نتيجے ميں جو مال تمهارے هاتھ لگا هے وه مالِ غنيمت نهيں هے. اب اگلى آيت ميں اس مال كے مصارف كے بارے ميں حكم ديا جا رها هے:

UP
X
<>