May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 132

وَلِكُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا ۭوَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا يَعْمَلُوْنَ 

اور ہر قسم کے لوگوں کو مختلف درجات اُن اعمال کے حساب سے ملتے ہیں جو انہوں نے کئے ہوتے ہیں ۔ اور جو اعمال بھی وہ کرتے ہیں ، تمہارا پروردگار اُن سے غافل نہیں ہے

آیت 132:  وَلِکُلٍّ دَرَجٰتٌ مِّمَّا عَمِلُوْا:  ’’اور ہر ایک کے لیے درجات ہیں اُن کے عمل کے اعتبار سے۔،،

            ظاہر بات ہے کہ سب نیکو کار بھی ایک جیسے نہیں ہو سکتے اور نہ ہی سب بد کار ایک جیسے ہو سکتے ہیں، بلکہ اعمال کے لحاظ سے مختلف افراد کے مختلف مقامات اور مراتب ہوتے ہیں۔

            وَمَا رَبُّکَ بِغَافِلٍ عَمَّا یَعْمَلُوْنَ:  ’’اور آپ کا رب بے خبر نہیں ہے اُس سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔،، 

UP
X
<>