May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 134

اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ وَّمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِيْنَ

یقین رکھو کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے اُس کو آنا ہی آنا ہے، اور تم (اﷲ کو) عاجز نہیں کرسکتے

آیت 134:  اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ وَّمَآ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ:  ’’یقینا جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے (یا دھمکی دی جا رہی ہے) وہ آ کر رہے گی، اور تم عاجز کر دینے والے نہیں ہو۔،،

            تم اپنی سازشوں سے اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے، اُس کے قابو سے باہر نہیں جا سکتے۔ اللہ کے تمام وعدے پورے ہو کر رہیں گے۔

UP
X
<>