May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 139

وَقَالُواْ مَا فِي بُطُونِ هَذِهِ الأَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُورِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلَى أَزْوَاجِنَا وَإِن يَكُن مَّيْتَةً فَهُمْ فِيهِ شُرَكَاء سَيَجْزِيهِمْ وَصْفَهُمْ إِنَّهُ حِكِيمٌ عَلِيمٌ 

نیز وہ کہتے ہیں کہ : ’’ ان خاص چوپایوں کے پیٹ میں جو بچے ہیں وہ صرف ہمارے مردوں کیلئے مخصوص ہیں ، اور ہماری عورتوں کیلئے حرام ہیں ۔ ‘‘ اور اگر وہ بچہ مردہ پیدا ہو تو اُس سے فائدہ اٹھانے میں سب (مردو عورت) شریک ہوجاتے ہیں ۔ جو باتیں یہ لوگ بنا رہے ہیں ، اﷲ انہیں عنقریب اُن کا پور پورا بدلہ دے گا۔ یقینا وہ حکمت کا بھی مالک ہے، علم کا بھی مالک

آیت 139:  وَقَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ ہٰذِہِ الْاَنْعَامِ خَالِصَۃٌ لِّذُکُوْرِنَا وَمُحَرَّمٌ عَلٰٓی اَزْوَاجِنَا:  ’’اوروہ کہتے ہیں جو کچھ ان چوپایوں کے پیٹوں میں ہے وہ خاص ہمارے مردوں کے لیے ہے اور ہماری عورتوں پر وہ حرام ہے۔،،

            یعنی کسی حاملہ مادہ جانور (اونٹنی یا بکری وغیرہ) کے پیٹ میں جو بچہ ہے اس کا گوشت صرف مردوں کے لیے ہوگا، عورتوں کے لیے اس کا کھانا جائز نہیں ہے۔

            وَاِنْ یَّکُنْ مَّیْتَۃً فَہُمْ فِیْہِ شُرَکَآءُ سَیَجْزِیْہِمْ وَصْفَہُمْ اِنَّہ حَکِیْمٌ عَلِیْمٌ:  ’’اوراگر وہ مردہ ہو تو پھر وہ سب اس میں حصہ دار ہوں گے۔ اللہ عنقریب انہیں سزا دے گا ان کی ان باتوں کی جو انہوں نے گھڑ لی ہیں، وہ یقینا حکیم اور علیم ہے۔،،

            ان ساری رسموں اور خود ساختہ عقائد کے بارے میں وہ دعوی کرتے تھے کہ یہ ہماری شریعت ہے جو حضرت ابراہیم سے چلی آ رہی ہے اور ہمارے آباء واَجداد بھی اسی پر عمل کرتے تھے۔

UP
X
<>