May 19, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 147

فَإِن كَذَّبُوكَ فَقُل رَّبُّكُمْ ذُو رَحْمَةٍ وَاسِعَةٍ وَلاَ يُرَدُّ بَأْسُهُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ

پھر بھی اگر یہ (کافر) تمہیں جھٹلائیں تو کہہ دو کہ : ’’ تمہارا پروردگار بڑی وسیع رحمت کا مالک ہے، اور اُس کے عذاب کو مجرموں سے ٹلایا نہیں جاسکتا۔ ‘‘

آیت 147:  فَاِنْ کَذَّبُوْکَ فَقُلْ رَّبُّکُمْ ذُوْ رَحْمَۃٍ وَّاسِعَۃٍ:  ’’تو اگر یہ لوگ آپ کو جھٹلا دیں تو کہہ دیجیے کہ تمہارا رب بڑی وسیع رحمت والا ہے۔،،

            یعنی اس جرم کی پاداش میں وہ تمہیں فوراً نہیں پکڑ رہا اور نہ فوراً معجزہ دکھا کر تمہاری مدت یا مہلتِ عمل ختم کرنے جا رہا ہے، بلکہ اس کی رحمت کا تقاضا یہ ہے کہ ابھی تمہیں مزید مہلت دی جائے۔

            وَلاَ یُرَدُّ بَاْسُہُ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ:  ’’اور اُس کا عذاب ٹالا نہیں جا سکے گا مجرموں کی قوم سے۔،،

            جب اُس کی طرف سے گرفت ہو گی تو «اِنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیْد» (البروج) کے مصداق یقینا بڑی سخت ہو گی اور پھر کسی کی مجال نہ ہوگی کہ اس گرفت کی سختی کو ٹال سکے۔     

UP
X
<>