May 4, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 39

وَالَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا صُمٌّ وَبُكْمٌ فِي الظُّلُمَاتِ مَن يَشَإِ اللَّهُ يُضْلِلْهُ وَمَن يَشَأْ يَجْعَلْهُ عَلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ 

اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہے وہ اندھیروں میں بھٹکتے بھٹکتے بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں ۔ اﷲ جسے چاہتاہے، (اس کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے) گمراہی میں ڈال دیتا ہے، اور جسے چاہتا ہے، سیدھی راہ پر لگا دیتا ہے

آیت 39:   وَالَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّبُکْمٌ فِی الظُّلُمٰتِ:   ’’اور جن لوگوں  نے ہماری آیات کو جھٹلایا وہ بہرے اور گونگے ہیں (اور)  اندھیروں  میں  (بھٹک رہے)  ہیں ۔،،

            مَنْ یَّشَاِ اللّٰہُ یُضْلِلْہُ وَمَنْ یَّشَاْ یَجْعَلْہُ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ:   ’’جس کو اللہ چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے پر لے آتا ہے۔،،

            ’’اللہ گمراہ کر دیتا ہے،،  کا مفہوم یہ ہے کہ اس کی گمراہی پر مہر تصدیق ثبت کر دیتا ہے،  اس کی گمراہی کا فیصلہ کر دیتا ہے۔ 

UP
X
<>