May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 43

فَلَوْلا إِذْ جَاءهُمْ بَأْسُنَا تَضَرَّعُواْ وَلَكِن قَسَتْ قُلُوبُهُمْ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَانُ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ 

پھر ایسا کیوں نہ ہوا کہ جب ان کے پاس ہماری طرف سے سختی آئی تھی، اس وقت وہ عاجزی کا رویہ اختیار کرتے ؟ بلکہ ان کے دل تو اور سخت ہوگئے، اور جو کچھ وہ کررہے تھے، شیطان نے اُنہیں یہ سجھایا کہ وہی بڑے شاندار کام ہیں

آیت 43:  فَلَوْلَآ اِذْ جَآءَہُمْ بَاْسُنَا تَضَرَّعُوْا وَلٰـکِنْ قَسَتْ قُلُوْبُہُمْ وَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیْطٰنُ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ:   ’’تو کیوں  نہ ایسا ہوا کہ جب ہماری طرف سے کوئی سختی ان پر آئی تو وہ گڑ گڑاتے،  لیکن ان کے دل تو سخت ہو چکے تھے اور شیطان نے مزین کیے رکھا ان کے لیے ان اعمال کو جو وہ کر رہے تھے۔،،

            یعنی اللہ کی طرف سے بار بار کی تنبیہات کے باوجود سوچنے ،  سمجھنے اور اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کے لیے آمادہ نہیں  ہوئے۔

UP
X
<>