May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 44

فَلَمَّا نَسُواْ مَا ذُكِّرُواْ بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُواْ بِمَا أُوتُواْ أَخَذْنَاهُم بَغْتَةً فَإِذَا هُم مُّبْلِسُونَ 

پھر انہیں جو نصیحت کی گئی تھی، جب وہ اسے بھلا بیٹھے تو ہم نے ان پر ہر نعمت کے دروازے کھول دیئے، یہاں تک کہ جو نعمتیں انہیں دی گئی تھیں ، جب وہ اُن پر اِترانے لگے تو ہم نے اچانک ان کو آپکڑا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے

آیت 44:  فَلَمَّا نَسُوْا مَا ذُکِّرُوْا بِہ فَتَحْنَا عَلَیْھِمْ اَبْوَابَ کُلِّ شَیْئٍ:   ’’پھر جب انہوں  نے بھلا دیا اس نصیحت کو جو ان کو کی گئی تھی تو ہم نے ان پر دروازے کھول دیے ہر چیز کے۔،،

            کہ اب کھاؤ پیو،  عیش کرو،  اب دنیا میں  ہر قسم کی نعمتیں  تمہیں  ملیں  گی،  تا کہ اس دنیا میں  جو تمہارا نصیب ہے اس سے خوب فائدہ اٹھا لو۔

            حَتّٰیٓ اِذَا فَرِحُوْا بِمَآ اُوْتُوْٓا اَخَذْنٰہُمْ بَغْتَۃً فَاِذَا ہُمْ مُّبْلِسُوْنَ:   ’’یہاں  تک کہ جب وہ اِترانے لگے ان چیزوں  پر جو انہیں  مل گئی تھیں  تو اچانک ہم نے انہیں  پکڑ لیا ، پھر وہ بالکل مایوس ہو کر رہ گئے۔،، 

UP
X
<>