May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 54

وَإِذَا جَاءكَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِآيَاتِنَا فَقُلْ سَلاَمٌ عَلَيْكُمْ كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ أَنَّهُ مَن عَمِلَ مِنكُمْ سُوءًا بِجَهَالَةٍ ثُمَّ تَابَ مِن بَعْدِهِ وَأَصْلَحَ فَأَنَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ 

اور جب تمہارے پاس وہ لوگ آئیں جو ہماری آیتوں پر اِیمان رکھتے ہیں تو ان سے کہو : ’’ سلامتی ہو تم پر ! تمہارے پروردگار نے اپنے اُوپر رحمت کایہ معاملہ کرنا لازم کر لیا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی نادانی سے کوئی براکام کر بیٹھے، پھر اس کے بعد توبہ کر لے اور اپنی اصلاح کر لے تو اﷲ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے

            یہاں رسول اللہ کو بتایا جا رہا ہے کہ ان غریب و نادار مؤمنین کے ساتھ آپ کا معاملہ کیسا ہونا چاہیے۔

آیت54:   وَاِذَا جَآءکَ الَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِاٰیٰتِنَا فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْکُمْ کَتَبَ رَبُّکُمْ عَلٰی نَفْسِہِ الرَّحْمَۃَ:    ’’جب آپ کے پاس آئیں  وہ لوگ جو ہماری آیات پر ایمان رکھتے ہیں  تو آپ ان سے کہیں  کہ تم پر سلامتی ہو،  تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو لازم کر لیا ہے ،،

            اَنَّہ مَنْ عَمِلَ مِنْکُمْ سُوْٓءا بِجَہَالَۃٍ ثُمَّ تَابَ مِنْ بَعْدِہ وَاَصْلَحَ فَاَنَّہ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ:   ’’(اور تمہارے لیے اللہ کی خاص رحمت کا مظہر یہ ہے) کہ تم میں  سے جو کوئی کسی برے کام کا ارتکاب کر بیٹھے گا جہالت کی بنا پر،  پھر وہ اس کے بعد توبہ کرے گا اور اصلاح کر لے گا تو یقینا اللہ بخشنے والا اور مہربان ہے۔،، 

UP
X
<>