May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 55

وَكَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ وَلِتَسْتَبِيْنَ سَبِيْلُ الْمُجْرِمِيْنَ

اور ہم اسی طرح نشانیاں تفصیل کے ساتھ بیان کرتے ہیں ، (تاکہ سیدھا راستہ بھی واضح ہوجائے) اور تاکہ مجرموں کا راستہ بھی کھل کر سامنے آجائے

آیت 55:   وَکَذٰلِکَ نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ وَلِتَسْتَبِیْنَ سَبِیْلُ الْمُجْرِمِیْنَ:   ’’اور اسی طرح ہم اپنی آیات کی تفصیل بیان کرتے ہیں  تا کہ (لوگ ان پر غور و فکر کریں)  اور مجرموں  کا راستہ واضح ہو جائے۔،،

            یہاں پر ’’نُفَصِّلُ الْاٰیٰتِ،،  کے بعد ’’لِیَتَفَکَّرُوْا بِھَا،،   محذوف مانا جائے گا۔ یعنی ہم آیات کی تفصیل اس لیے بیان کرتے ہیں  کہ لوگ ان پرغور و فکر کریں ۔ اگر وہ ان پر غور کریں  گے ،  تفکر کریں  گے تو مجرموں  کا راستہ ان کے سامنے کھل کر واضح ہو جائے گا۔

UP
X
<>