May 18, 2024

قرآن کریم > الأنعام >surah 6 ayat 56

قُلْ إِنِّي نُهِيتُ أَنْ أَعْبُدَ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ قُل لاَّ أَتَّبِعُ أَهْوَاءكُمْ قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَاْ مِنَ الْمُهْتَدِينَ

 (اے پیغمبر ! ان سے) کہو کہ : ’’ تم اﷲ کے سوا جن (جھوٹے خداؤں ) کو پکارتے ہو مجھے ان کی عبادت کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ‘‘ کہو کہ : ’’ میں تمہاری خواہشات کے پیچھے نہیں چل سکتا۔ اگر میں ایسا کروں گا تو گمراہ ہوں گا، اور میرا شمار ہدایت یافتہ لوگوں میں نہیں ہوگا۔ ‘‘

آیت 56:    قُلْ اِنِّیْ نُہِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ:   ’’(اے نبی)  کہہ دیجیے کہ مجھے تو منع کر دیا گیا ہے ان کو پوجنے سے جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا۔،،  

            یہ لات،  منات ،  عزیٰ وغیرہ جن کو تم لوگ اللہ کے علاوہ معبود مانتے ہو ، ان کو میں  نہیں  پکار سکتا۔ مجھے اس سے منع کر دیا گیا ہے۔ مجھے تو حکم دیا گیا ہے: لَا تَدْعُوْا مَعَ اللّٰہِ اَحَدًا.   ( الجن)  کہ اللہ کے ساتھ کسی اور کو مت پکارو۔

            قُلْ لَّآ اَتَّبِعُ اَہْوَآءَکُمْ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُہْتَدِیْنَ:   ’’کہہ دیجیے کہ میں  تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں  کر سکتا،  اگر ایسا کروں  گا تو میں  گمراہ ہو جاؤں  گا اور پھر نہ رہوں  گا میں  ہدایت پانے والوں  میں ۔،، 

UP
X
<>