May 5, 2024

قرآن کریم > الـمـمـتـحنة >sorah 60 ayat 13

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ قَدْ يَئِسُوْا مِنَ الْاٰخِرَةِ كَمَا يَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ اَصْحٰبِ الْقُبُوْرِ

اے ایمان والو ! اُن لوگوں کو دوست نہ بناؤ جن پر اﷲ نے غضب فرمایا ہے۔ وہ آخرت سے اسی طرح مایوس ہو چکے ہیں جیسے کافر لوگ قبروں میں مدفون لوگوں سے مایوس ہیں۔

آيت 13:  يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَوَلَّوْا قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ:  «اے اهلِ ايمان! ان لوگوں كے ساتھ دوستى مت كرو جن پر الله كا غضب نازل هوا هے»

نوٹ كيجيے، جس مضمون سے سورت كا آغاز هوا تھا اختتام پر وهى مضمون دوباره آ گيا هے. ﴿قَوْمًا غَضِبَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ﴾  سے يهودى مراد هيں اور يهاں اهلِ ايمان كو واضح طور پر منع كيا گيا هے كه ان كے ساتھ تمهارى دوستى نهيں هونى چاهيے.

قَدْ يَئِسُوا مِنَ الْآخِرَةِ كَمَا يَئِسَ الْكُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ:  «يه لوگ آخرت سے مايوس هو چكے هيں جيسے كه كفار مايوس هو چكے هيں اصحابِ قبور ميں سے».

آيت كے اس حصے كا ايك مفهوم تو يه هے كه يه لوگ آخرت سے ايسے مايوس هو چكے هيں جيسے قبروں ميں پڑے هوئے كفار اپنى نجات سے مايوس هيں. ظاهر هے مرنے كے بعد كفار پر تمام حقائق منكشف هو چكے هيں اور ان حقائق كو ديكھتے هوئے انهيں سزا سے بچنے كا كوئى راسته نظر نهيں آتا. دوسرا مفهوم يوں هے كه يه لوگ آخرت سے ايسے مايوس هو چكے هيں جيسے كفار اصحاب القبور كے دوباره اُٹھنے سے مايوس هيں. يه دونوں مفاهيم اپنى اپنى جگه درست هيں، اس ليے اس فقرے كے تراجم دونوں طرح سے كيے گئے هيں.

UP
X
<>