April 26, 2024

قرآن کریم > الـمـمـتـحنة >sorah 60 ayat 7

عَسَى اللّٰهُ اَنْ يَّجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِيْنَ عَادَيْتُمْ مِّنْهُمْ مَّوَدَّةً ۭ وَاللّٰهُ قَدِيْرٌ ۭ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ

کچھ بعید نہیں ہے کہ اﷲ تمہارے اور جن لوگوں سے تمہاری دُشمنی ہے، اُن کے درمیان دوستی پیدا کردے، اور اﷲ بڑی قدرت والا ہے، اور ا ﷲ بہت بخشنے والا، بہت مہربان ہے

آيت 7:  عَسَى اللَّهُ أَنْ يَجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَوَدَّةً:  «بعيد نهيں كه الله تمهارے اور ان لوگوں كے درميان جن سے تمهارى دشمنى هے، دوستى پيدا كر دے».

ظاهر هے اگر وه بھى ايمان لے آئيں گے تو وه تمهارے بھائى بن جائيں گے، جيسا كه سورة التوبه كى آيت: 11 ميں فرمايا گيا: ﴿فَإِنْ تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَإِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ﴾  «پھر بھى اگر وه توبه كر ليں، نماز قائم كريں اور زكوة ديں تو وه تمهارے دينى بھائى هيں». اور يه مرحله كوئى زياده دور بھى نهيں تھا، زير مطالعه آيات فتحِ مكه سے قبل 8 هجرى ميں نازل هوئيں اور اس سے اگلے هى سال فتح مكه كے بعد 9 هجرى ميں مشركينِ عرب كو چار ماه كا الٹى ميٹم دے ديا گيا كه يا ايمان لے آؤ يا سب قتل كر ديے جاؤ گے. اس كے نتيجے ميں سب لوگ ايمان لا كر اسلامى بھائى چارے ميں داخل هو گئے. آيت زير مطالعه ميں دوستى اور محبت كے اسى رشتے كى طرف اشاره هے جو ان كے درميان ايك سال بعد بننے والا تھا.

وَاللَّهُ قَدِيرٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ:  «الله هر شے پر قادر هے، اور الله بهت بخشنے والا، بهت رحم كرنے والا هے».

UP
X
<>