April 27, 2024

قرآن کریم > الـتغابن >sorah 64 ayat 7

زَعَمَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَنْ لَّنْ يُّبْعَثُوْا ۭ قُلْ بَلٰى وَرَبِّيْ لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُـنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ ۭ وَذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ يَسِيْرٌ

جن لوگوں نے کفر اَپنا لیا ہے، وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اُنہیں کبھی دوبارہ زندہ نہیں کیا جائے گا۔ کہہ دو : ’’ کیوں نہیں؟ میرے پروردگار کی قسم ! تمہیں ضرور دوبارہ زندہ کیاجائے گا، پھر تمہیں بتایا جائے گاکہ تم نے کیا کچھ کیا تھا، اور یہ اﷲ کیلئے معمولی سی بات ہے۔‘‘

آيت 7:   زَعَمَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنْ لَنْ يُبْعَثُوا:  «كافروں كو يه زعم هے كه وه (مرنے كے بعد) هرگز اٹھائے نهيں جائيں گے».

قُلْ بَلَى وَرَبِّي لَتُبْعَثُنَّ ثُمَّ لَتُنَبَّؤُنَّ بِمَا عَمِلْتُمْ:  «(اے نبى صلى الله عليه وسلم!) آپ كهه ديجيے: كيوں نهيں! مجھے ميرے رب كى قسم هے، تم لازمًا اٹھائے جاؤ گے، پھر تمهيں لازمًا جتلايا جائے گا ان اعمال كے بارے ميں جو تم نے كيے هيں».

اس اسلوب ميں جو زور اور تاكيد هے انسانى زبان سے اس كا بيان ناممكن هے! الله كا فرمان، رسول الله صلى الله عليه وسلم كى قسم اور انتهائى تاكيدى صيغوں كا استعمال! اس سے بڑھ كر زور دار عبارت بھلا كون سى هو گى. حضور صلى الله عليه وسلم نے بنو هاشم كو دعوت كے سلسلے ميں جو خطبه ديا تھا اس كا مضمون اور اسلوب بھى اس جملے سے ملتا جلتا هے. ميرے كتابچے «دعوت الى الله» ميں اس خطبے كا پورا متن موجود هے. اس كتابچے كا انگريزى ترجمه بھى call to allah كے عنوان سے هو چكا هے. اس خطبے كا اسلوب ملاحظه هو:

«وَاللَّهِ، لَتَمُوتُنَّ كَمَا تَنَامُونَ، ثُمَّ لَتُبْعَثُنَّ كَمَا تَسْتَيْقِظُونَ، ثُمَّ لَتُحَاسَبُنَّ بِمَا تَعْمَلُونَ، ثُمَّ لَتُجْزَوُنَّ بِالإِحْسَانِ إِحْسَانًا وَبِالسُّوءِ سُوْءً، وَإِنَّهَا لَجَنَّةٌ أَبَدًا، أَوْ لَنَّارٌ أَبَدًا».

«خدا كى قسسم، تم سب مر جاؤ گے جيسے (روزانه) سو جاتے هو! پھر يقينًا تم اٹھائے جاؤ گے جيسے (هر صبح) بيدار هو جاتے هو. پھر لازمًا تمهارے اعمال كا حساب كتاب هو گا، اور پھر لازمًا تمهيں بدله ملے گا اچھائى كا اچھائى اور برائى كا برائى، اور وه جنت هے هميشه كے ليے يا آگ هے دائمى».

وَذَلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ:  «اور يه الله پر بهت آسان هے».

          يه ابتدائى سات آيات ايمان كے بيان سے متعلق تھيں. ان ميں پهلى چار آيات ذات وصفات بارى تعالى پر ايمان سے متعلق هيں، پھر دو آيات ايمان بالرسالت كے بارے ميں هيں، جبكه ساتويں آيت كا تعلق ايمان بالآخرت سے هے. اب اگلى تين آيات ميں ايمان كى زور دار دعوت دى جا رهى هے:

UP
X
<>