April 27, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 1

المص 

ا ل م ص 

آیت 1:   الٓمّٓصٓ:    ’’ا‘  ل،   م،   ص۔‘‘

             یہ حروفِ مقطعات ہیں ، اور جیسا کہ پہلے بھی بیان ہو چکا ہے، حروفِ مقطعات کا حقیقی اور یقینی مفہوم کسی کو معلوم نہیں  اور یہ کہ ان تمام حروف کے مفاہیم و مطالب اللہ اور اُس کے رسول کے درمیان راز کا درجہ رکھتے ہیں۔ البتہ یہ نوٹ کرلیجیے کہ قرآن مجید کی دو سورتیں  ایسی ہیں  جن کے شروع میں  چار چار حروف مقطعات آئے ہیں۔ ان میں  سے ایک تو یہی سورۃ الاعراف ہے اور دوسری سورۃ الرعد،  جس کا آغاز: الٓـمّٓرٰ سے ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے تین حروفِ مقطعات  (الٓمّٓ) سورۃالبقرۃ اورسورہ آل عمران میں  آچکے ہیں۔ 

UP
X
<>