May 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 141

وَإِذْ أَنجَيْنَاكُم مِّنْ آلِ فِرْعَونَ يَسُومُونَكُمْ سُوَءَ الْعَذَابِ يُقَتِّلُونَ أَبْنَاءكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَاءكُمْ وَفِي ذَلِكُم بَلاء مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ 

اور (اﷲ فرماتا ہے کہ) یاد کرو کہ ہم نے تمہیں فرعون کے لوگوں سے بچایا ہے جو تمہیں بدترین تکلیفیں پہنچاتے تھے۔ تمہارے بیٹوں کو قتل کر ڈالتے تھے، اور تمہاری عورتوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے۔ اور اس میں تمہارے رَبّ کی طرف سے بڑی آزمائش تھی۔ ‘‘

آیت 141:  وَاِذْ اَنْجَیْنٰـکُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ یَسُوْمُوْنَـکُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ: ’’اور یاد کرو جب ہم نے تمہیں نجات دی آلِ فرعون سے، جو تمہیں مبتلا کیے ہوئے تھے بد ترین عذاب میں۔‘‘

            یُقَتِّلُوْنَ اَبْنَآءَکُمْ وَیَسْتَحْیُوْنَ نِسَآءَکُمْ وَفِیْ ذٰلِکُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ عَظِیْمٌ:  ’’وہ قتل کر ڈالتے تھے تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رکھتے تھے تمہاری بیٹیوں کو‘ اور یقینا اس میں تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔‘‘

            تقریباً یہی الفاظ سورۃ البقرۃ (آیت: 49) میں بھی گزر چکے ہیں۔ 

UP
X
<>