May 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 147

وَالَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا وَلِقَاء الآخِرَةِ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ هَلْ يُجْزَوْنَ إِلاَّ مَا كَانُواْ يَعْمَلُونَ 

اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو اور آخرت کا سامنا کرنے کو جھٹلایا ہے، اُن کے اعمال غارت ہوگئے ہیں۔ اُنہیں جو بدلہ دیا جائے گا، وہ کسی اور چیز کا نہیں ، خود اُن اعمال کا ہوگا جو وہ کرتے آئے تھے

آیت 147:  وَالَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَلِقَآءِ الْاٰخِرَۃِ حَبِطَتْ اَعْمَالُہُمْ:  ’’اور جو لوگ بھی جھٹلائیں گے ہماری آیات کو اور آخرت کی ملاقات کو، ان کے اعمال ضائع ہو جائیں گے۔‘‘

            ایسے لوگ اپنے تئیں بڑی بڑی نیکیاں کما رہے ہوں گے، مگر اللہ کے ہاں ان کی اِن نیکیوں کا کوئی صلہ نہیں ہو گا۔ جیسا کہ قریشِ مکہ خود کو ’’خادمین کعبہ‘‘ سمجھتے تھے‘ وہ کعبہ کی صفائی اور ستھرائی کا خصوصی اہتمام کرتے، حاجیوں کی خدمت کرتے، ان کے لیے دودھ اور پانی کی سبیلیں لگاتے، مگرمحمد رسول اللہ کی دعوت پر ایمان لائے بغیر ان کے ان سارے اعمال کی اللہ کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں تھی۔

            ہَلْ یُجْزَوْنَ اِلاَّ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ:  ’’اور ان کو نہیں دیا جائے گا بدلے میں مگر وہی کچھ جو وہ کرتے رہے تھے۔‘‘ 

UP
X
<>