May 19, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 149

وَلَمَّا سُقِطَ فَي أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْاْ أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّواْ قَالُواْ لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ 

اور جب اپنے کئے پر پچھتائے، اور سمجھ گئے کہ وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے : ’’ اگر اﷲ نے ہم پر رحم نہ فرمایا، اور ہماری بخشش نہ کی تو یقینا ہم برباد ہوجائیں گے۔ ‘‘

آیت 149:  وَلَمَّا سُقِطَ فِیْٓ اَیْدِیْہِمْ وَرَاَوْا اَنَّـہُمْ قَدْ ضَلُّوْا:  ’’اور جب ان کے ہاتھوں کے طوطے اُڑ گئے (ان کو پچھتاوا ہوا) اور انہیں احساس ہواکہ وہ توگمراہ ہو گئے ہیں‘‘

            قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ یَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَیَغْفِرْ لَـنَا لَـنَـکُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِیْنَ:  ’’تو انہوں نے کہا کہ اگرہمارے ربّ نے ہم پر رحم نہ فرمایا اور ہمیں بخش نہ دیا تو ہم ہوجائیں گے بہت خسارہ پانے والوں میں سے۔‘‘

            اس معاملے میں وہ لوگ تین گروہوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔ قوم کا ایک بڑا حصہ وہ تھا جو اس گناہ میں بالکل شریک نہیں ہوا۔ دوسرے گروہ میں وہ لوگ تھے جو کچھ دیر کے لیے اس گناہ میں شریک ہوئے، لیکن فوراً انہیں احساس ہو گیا کہ اُن سے غلطی ہو گئی ہے۔ تیسرا گروہ حضرت موسیٰ  کی واپسی تک اس شرک پر اَڑا رہا۔ یہاں درمیانی گروہ کے لوگوں کا ذکر ہے کہ غلطی کے بعد وہ نادم ہوئے اور انہیں سمجھ آ گئی کہ وہ گمراہی کا ارتکاب کر بیٹھے ہیں۔ 

UP
X
<>