May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 170

وَالَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِالْكِتَابِ وَأَقَامُواْ الصَّلاَةَ إِنَّا لاَ نُضِيعُ أَجْرَ الْمُصْلِحِينَ

اور جو لوگ کتاب کو مضبوطی سے تھامتے ہیں ، اور نماز قائم کرتے ہیں ، تو ہم ایسے اصلاح کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے

آیت 170:  وَالَّذِیْنَ یُمَسِّکُوْنَ بِالْکِتٰبِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوۃَ اِنَّا لاَ نُضِیْعُ اَجْرَ الْمُصْلِحِیْنَ:  ’’اور جن لوگوں نے کتاب کو مضبوطی کے ساتھ تھامے رکھا اور نماز قائم کی‘ تو یقینا ایسے مصلحین کا اجر ہم ضائع نہیں کریں گے۔‘‘

            بنی اسرائیل میں نیک لوگ آخری وقت تک ضرور موجود رہے ہوں گے۔ ان کے بارے میں فرمایا جا رہا ہے کہ ان کا اجر ہم کسی صورت میں ضائع نہیں کریں گے۔ 

UP
X
<>