May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 169

فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِثُواْ الْكِتَابَ يَأْخُذُونَ عَرَضَ هَذَا الأدْنَى وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ لَنَا وَإِن يَأْتِهِمْ عَرَضٌ مُّثْلُهُ يَأْخُذُوهُ أَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْهِم مِّيثَاقُ الْكِتَابِ أَن لاَّ يِقُولُواْ عَلَى اللَّهِ إِلاَّ الْحَقَّ وَدَرَسُواْ مَا فِيهِ وَالدَّارُ الآخِرَةُ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ أَفَلاَ تَعْقِلُونَ

پھر ان کے بعد اُن کی جگہ ایسے جانشین آئے جو کتاب (یعنی تورات) کے وارث بنے، مگر ان کا حال یہ تھا کہ اس ذلیل دنیا کا سازوسامان (رِشوت میں ) لیتے، اور یہ کہتے کہ : ’’ ہماری بخشش ہو جائے گی۔ ‘‘ حالانکہ اگر اُسی جیسا سازوسامان دوبارہ اُن کے پاس آتا تو وہ اُسے بھی (رِشوت میں ) لے لیتے۔ کیا ان سے کتاب میں مذکور یہ عہد نہیں لیا گیا تھا کہ وہ اﷲ کی طرف حق کے سوا کوئی بات منسوب نہ کریں ؟ اور اُس (کتاب) میں جو کچھ لکھا تھا، وہ انہوں نے باقاعدہ پڑھا بھی تھا۔ اور آخرت والا گھر اُن لوگوں کیلئے کہیں بہتر ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں ۔ (اے یہود !) کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟

آیت 169:  فَخَلَفَ مِنْ بَعْدِہِمْ خَلْفٌ وَّرِثُوا الْکِتٰبَ یَاْخُذُوْنَ عَرَضَ ہٰذَا الْاَدْنٰی:  ’’لیکن ان کے بعد ایسے (نا خلف) جانشین کتاب (تورات) کے وارث ہو گئے جو اس حقیر دنیا کے سازو سامان ہی کو حاصل کرتے ہیں‘‘

            وہ ایسے لوگ ہیں جو حلال اور حرام سے بے نیاز ہو کر دُنیاوی مفادات کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔ ان کو آخرت کے بارے میں کسی قسم کا خوف اور ڈر نہیں ہے۔

            وَیَـقُوْلُوْنَ سَیُغْفَرُ لَـنَا:  ’’اور کہتے یہ ہیں کہ ہمیں تو بخش ہی دیا جائے گا۔‘‘

            ان کا کہنا ہے کہ ہم حضرت ابراہیم کی نسل سے ہیں، پیغمبروں کی اولاد ہیں، اللہ کے چہیتے ہیں، ہماری بخشش تو یقینی ہے۔ ہمارے لیے سب معاف کر دیا جائے گا۔

            وَاِنْ یَّـاْتِہِمْ عَرَضٌ مِّثْلُـہ یَـأْخُذُوْہُ:  ’’اگر ایسا ہی اور سامان بھی ان کو دے دیا جائے تو (وہ بھی) لے لیں گے۔‘‘

            اَلَمْ یُؤْخَذْ عَلَیْہِمْ مِّیثَاقُ الْکِتٰبِ اَنْ لاَّ یَـقُوْلُوْا عَلَی اللّٰہِ اِلاَّ الْحَقَّ وَدَرَسُوْا مَا فِیْہِ:  ’’کیا ان سے عہد نہیں لیا گیا تھا کتاب (تورات) کی نسبت، کہ نہیں منسوب کریں گے اللہ سے کوئی بات مگر حق‘ اور انہوں نے پڑھ بھی لیا جو کچھ اس میں تھا۔‘‘

            وَالدَّارُ الْاٰخِرَۃُ خَیْـرٌ لِّلَّذِیْنَ یَتَّقُوْنَ اَفَلاَ تَعْقِلُوْنَ:  ’’اور یقینا آخرت کا گھر تو بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی‘ تو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟‘‘

UP
X
<>