May 18, 2024

قرآن کریم > الأعراف >surah 7 ayat 72

فَأَنجَيْنَاهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ بِرَحْمَةٍ مِّنَّا وَقَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا وَمَا كَانُواْ مُؤْمِنِينَ 

چنانچہ ہم نے اُن کو (یعنی ہود علیہ السلام کو) اور اُن کے ساتھیوں کو نجات دی، اور اُن لوگوں کی جڑ کاٹ ڈالی جنہوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا تھا، اور مومن نہیں ہوئے تھے

آیت 72:  فَاَنْجَیْنٰـہُ وَالَّذِیْنَ مَعَہ بِرَحْمَۃٍ مِّنَّا وَقَطَعْنَا دَابِرَ الَّذِیْنَ کَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا:  ’’تو ہم نے بچا لیا اُس کو اور جو (اہل ایمان) لوگ اُس کے ساتھ تھے اپنی رحمت سے‘ اور ہم نے جڑ کاٹ دی اس قوم کی جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا‘‘

            وَمَا کَانُوْا مُؤْمِنِیْنَ:  ’’اور نہیں تھے وہ ایمان لانے والے۔‘‘

            سات دن اور آٹھ راتوں تک ایک تیز آندھی مسلسل ان پر چلتی رہی اور انہیں پٹخ پٹخ کر گراتی رہی، اسی آندھی کی وجہ سے وہ سب ہلا ک ہو گئے۔ جب بھی کسی قوم پر عذاب استیصال کا فیصلہ ہو جاتا ہے تو اللہ کے رسول اور اہل ایمان کو وہاں سے ہجرت کا حکم آ جاتا ہے۔ چنانچہ آندھی کے اس عذاب سے پہلے حضرت ہود اور آپ کے ساتھی وہاں سے ہجرت کر کے چلے گئے تھے۔ 

UP
X
<>