May 4, 2024

قرآن کریم > الـمعارج >sorah 70 ayat 42

فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّى يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ

لہٰذاتم انہیں چھوڑ دو کہ یہ اپنی بے ہودہ باتوں میں منہمک اور کھیل کود میں پڑے رہیں ، یہاں تک کہ اپنے اُس دن سے جاملیں جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے

آيت 42: فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُو: «تو (اے نبى صلى الله عليه وسلم!) آپ چھوڑ ديجيے انهيں، يه لگيں رهيں بے هوده باتوں اور كھيل كود ميں۔»

          حَتَّى يُلاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ: «يهاں تك كه يه ملاقات كريں اپنے اس دن سے جس كا ان سے وعده كيا جا رها هے۔»

          قبل ازيں سورة الطور آيت 45 ميں بھى هم يهى الفاظ (فَذَرْهُمْ حَتَّى يُلاقُوا) پڑھ آئے هيں۔ يه اسلوب ابتدائى دور كى سورتوں ميں عام ملتا هے۔ اس ميں ايك طرف حضور صلى الله عليه وسلم كى دل جوئى اور تسلى كا پهلو هے تو دوسرى طرف مشركين سے نفرت اور غصے كا اظهار بھى هے۔

UP
X
<>