April 30, 2024

قرآن کریم > نوح >sorah 71 ayat 17

وَاللَّهُ أَنْبَتَكُمْ مِنَ الْأَرْضِ نَبَاتًا

اور اﷲ نے تمہیں زمین سے بہترین طریقے پر اُگایا ہے

آيت 17: وَاللَّهُ أَنبَتَكُم مِّنَ الأَرْضِ نَبَاتًا: «اور الله نے تمهيں اگايا هے زمين سے جيسے (سبزه) اگايا جاتا هے۔»

          اس نے تمهيں مٹى سے پيدا كيا هے۔ نه صرف تمهارے جسم كے تمام اجزاء زمين سے ليے گئے هيں بلكه اس جسم كى پرورش اور بقا كے ليے تمهيں خوراك بھى اسى زمين سے مل رهى هے۔ نظريه ارتقاء (evolution theory) كے ماننے والے لوگ اس آيت كو اپنے حق ميں دليل كے طور پر ليتے هيں۔ وه سمجھتے هيں كه زمين سے اگانے كے مفهوم ميں پهلے چھوٹے چھوٹے جانوروں كى تخليق كے آغاز اور پھر رفته رفته اس مخلوق كے مختلف ارتقائى مراحل سے گزار كر انسانى نسل (Homo sapiens) تك پهنچنے كا اشاره موجود هے۔

UP
X
<>