May 3, 2024

قرآن کریم > نوح >sorah 71 ayat 21

قَالَ نُوحٌ رَبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي وَاتَّبَعُوا مَنْ لَمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلَّا خَسَارًا

نوح نے کہا : ’’ اے میرے پروردگار ! حقیقت یہ ہے کہ ان لوگوں نے میرا کہنا نہیں مانا، اور اُن (سرداروں ) کے پیچھے چل پڑے جن کو اُن کے مال اور اولاد نے نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں دیا

آيت 21: قَالَ نُوحٌ رَّبِّ إِنَّهُمْ عَصَوْنِي: «نوح نے كها: اے پروردگار! انهوں نے ميرى نافرمانى كى»

          وَاتَّبَعُوا مَن لَّمْ يَزِدْهُ مَالُهُ وَوَلَدُهُ إِلاَّ خَسَارًا: « اور انهوں نے ان لوگوں كى پيروى كى جن كے مال اور اولاد نے ان كے ليے سوائے خسارے كے اور كچھ نهيں بڑھايا۔»

          پرور دگار! تو نے مجھے ان كى طرف رسول بنا كر بھيجا تھا اور ان پر كسى پس و پيش كے بغير ميرى اطاعت لازم تھى، ليكن انهوں نے تو ميرى جى بھر كر نافرمانى كى اور اپنے سرداروں اور وڈيروں كى پيروى كرتے رهے جن كے مال اور اولاد كى كثرت نے انهيں غرور ميں مبتلا كر ركھا هے۔ يه لوگ ميرى كوئى بات سننے كو تيار هى نهيں۔

UP
X
<>