May 3, 2024

قرآن کریم > نوح >sorah 71 ayat 22

وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا

اور انہوں نے بڑی بھاری مکاری سے کام لیا ہے

آيت 22: وَمَكَرُوا مَكْرًا كُبَّارًا: «اور ان لوگوں نے ايك چال بھى چلى بهت بڑى چال۔»

          يه قوم نوح كے بڑے بڑے سرداروں كى اس چال كا ذكر هے جس كے تحت انهوں نے مذهبى اور نسلى عصبيت كا سهارا لے كر عوام كو حضرت نوح عليه السلام كے خلاف بھڑكايا تھا۔ انهوں نے اپنے اسلاف ميں سے بڑے بڑے اولياء الله كے بت بنا كر ركھے هوئے تھے اور انهى بتوں كى وه لوگ پوجا كرتے تھے۔ جب حضرت نوح عليه السلام نے انهيں ان بتوں كو چھوڑنے اور ايك الله كو معبود ماننے كى دعوت دى تو قوم كے سرداروں كو آپ عليه السلام كے خلاف يه دليل مل گئى كه آپ ان كے بزرگوں اور اولياء الله كو تنقيد كا نشانه بناتے هيں۔ چناں چه اس «مضبوط اور مؤثر» دليل كو بنياد بنا كر انهوں نے اپنے عوام كو اس نعرے پر متحد كرليا كه اب جو هو سو هو هم اپنے ان معبودوں كو نهيں چھوڑيں گے۔

UP
X
<>